29 نومبر 2011 - 20:30

اسلام آباد… وزیرخارجہ حناربانی کھر نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایاہے کہ میمو گیٹ اسکینڈل میں منصور اعجاز نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ،

ابنا: مہمند ایجنسی میں نیٹو حملہ حادثہ نہیں تھا، اس پر صرف معافی کافی نہیں ہوگی اور اب پاکستان اپنے فوجی اتحادیوں کے ہاتھوں شہید ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں سلیم سیف اللہ کی زیر صدارت ہوا، وزیرخارجہ نے اسے بریفنگ میں بتایاکہ ایڈمرل مولن کو بھیجے گئے میمو کا بارے میں دفترخارجہ کے پاس کوئی رکارڈ نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ سابق سفیر حسین حقانی کو قانون کی عدالت میں آنے کا موقع ملنا چاہیئے، حناربانی کھر نے نیٹو حملے کے معاملے پر کمیٹی کو بتایاکہ سرحدی نقل و حرکت کیلئے پاکستان اور اتحاری افواج میں میکنزم موجود ہے، لیکن مہمند واقعہ سے قبل نیٹو کی نقل و حرکت کا ہمیں بتایانہیں گیا ،انہوں نے کہاکہ ہم خطہ میں سلامتی و استحکام چاہتے ہیں لیکن یہ ہماری خودمختاری کے عوض نہیں ہونا چاہیئے،وزیرخارجہ کا کہناتھاکہ افغانستان کے لئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور سراہا نہیں گیا، اور پاکستان کی پارلیمانی قراردادوں پر ریڈ لائن کو اتحادیوں نے باربار عبور کیا ہے۔ 
......

/169